Ad Code

سندھیلیانوالی آر ایچ سی میں ڈیجیٹل ایکسرے مشین مہیا کرنے اور ایمرجنسی وارڈ بڑا کرنے کا مطالبہ

سندھیلیانوالی(نامہ نگار) 


سندھیلیانوالی آر ایچ سی میں ڈیجیٹل ایکسرے مشین مہیا کرنے اور ایمرجنسی وارڈ بڑا کرنے کا مطالبہ 
تفصیلات کے مطابق: سندھیلیانوالی میں قائم آر ایچ سی ہسپتال جسے کے اردگرد 50 ہزار نفوس پر مشتمل آبادی ہے، سرکاری ہسپتال میں ابھی تک وہی پرانی ایکسرے مشین موجود ہے، جسکا رزلٹ انتہائی ناقص ہے، اگر ایکسرے دیکھا جائے تو کچھ نظر ہی نہیں آتا ہے، شہریوں کو ڈیجیٹل ایکسرے کروانے کے لئے پیرمحل سفر کرنا پڑتا ہے، جسکی وجہ سے شہریوں کو مشکلات ہیں، جبکہ ہسپتال میں ایمرجنسی وارڈ صرف ایک چھوٹے سے کمرے پر محیط ہے، جسکی وجہ سے زیادہ مریض آنے کی صورت میں عملے کو علاج کرنے میں دشواری رہتی ہے، جبکہ آر ایچ سی سندھیلیانوالی کی ایمرجنسی کو کافی عرصے سے اپگریڈ نہیں کیا گیا ہے 
شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب اور محکمہ صحت کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے، سندھیلیانوالی میں فوری طور پر ڈیجیٹل ایکسرے مشین اور ایمرجنسی وارڈ کو اپگریڈ کیا جائے

Post a Comment

0 Comments