Ad Code

سندیلیانوالی میں بس نے دو موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا ایک موقع پر ہلاک دوسرا شدید زخمی ہو گیا

 محمد ظفر زریں نمائندہ ایکسپریس سندھیلیانوالی  



 سندیلیانوالی میں بس نے دو موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا ایک موقع پر ہلاک دوسرا شدید زخمی ہو گیا

 سندیلیانوالی نمائندہ ایکسپریس تازہ ترین اطلاع کے مطابق سندیلیانوالی کے نواحی گاؤں چک نمبر 763گ ب میں دونوعمر موٹر سائیکل سوار اس وقت بس کی زد میں آ گئے جب وہ لنک روڈ سے عبدالحکیم روڈ پر چڑھنے لگے عینی شاہدین کے مطابق سڑک کنارے کھڑی گنے کی ٹرالی کی وجہ سے دونوں موٹر سائیکل سوار بس کو نہ دیکھ سکے اور بس کی زد میں آ گئے اس المناک حادثے کے نتیجے میں ایک سوار حیدر علی عمر 13 سال موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا موٹر سائکل سوار خیرات علی شدید زخمی ہو گیا جسے فور ی طور پر ڈی ایچ کیو ٹوبہ ٹیک سنگھ روانہ کر دیا گیا ہے حادثہ کے فوراً بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ بس کو تھانہ اروتی نے اپنی تحویل میں لے لیاہے

Post a Comment

0 Comments