Ad Code

سندھیلیانوالی پرائیویٹ سکولوں کے لفنٹر لڑکوں کی لترول کا مطالبہ

 سندھیلیانوالی(اسد عباس اسد) 

سندھیلیانوالی پرائیویٹ سکولوں کے لفنٹر لڑکوں کی لترول کا مطالبہ 


تفصیلات کے مطابق : سندھیلیانوالی لڑکیوں کے سکول سے چھٹی کے وقت سرکاری ہسپتال اور مارکیٹ کی گلی میں ہائی سکول کی طالبات سواریوں کے انتظار میں روکتی ہیں 
اس وقت پرائیویٹ سکولوں کالجوں کے لفنٹر لڑکے جنہوں نے اپنے اداروں کی وردیاں بھی زیب تن کی ہوتی ہیں، ٹولیاں بنا کر جہاں ہائی سکول کی لڑکیاں کھڑی ہوتی ہیں، دھرنا دے کر کھڑے ہو جاتے ہیں، اور نازیبا حرکات، کلمات، اور بے ہودہ حرکتیں کرنا شروع ہو جاتے ہیں، 
جسکی وجہ سے سکول کی لڑکیوں کو پریشانی کا سامنا رہتا ہے 
شہریوں نے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے، سکول کی بچیوں کے اردگرد منڈلانے والے لفنٹر لڑکوں کی لترول کر کے حوالات کی سیر کروائی جائے

Post a Comment

0 Comments