Ad Code

تھانہ اروتی کی حدود میں ایک اور زنا کاری۔ بنت حوا دن دیہاڑے لٹ گئی۔ مقدمہ درج۔


محمد ظفر زریں  سند یلیا نوالی۔ 


تھانہ اروتی کی حدود میں ایک اور زنا کاری۔ بنت حوا دن دیہاڑے لٹ گئی۔ مقدمہ درج۔ 
سند یلیا نوالی ایسے لگتا ہے تھانہ اروتی کی حدود میں زنا کاری کی ایک لہر آ چکی ہے ۔ اور یہ سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔زناکاری کے کیسوں میں پے در پے اضافہ ہو رہا ہے اسی ضمن میں سند یلیا نوالی کے نواحی گاؤں چک نمبر 758 گ ب میں شبانہ بی بی کی عزت اس وقت تار تار ہو گئی جب اس کی جاننے والی ساجدہ پروین نامی خاتون اس کے گھر آ ئی۔ اور کسی اہم کام کا بول کر اسے اپنے گھر لے گئی۔ جب شبانہ بی بی اپنی سہیلی کے گھر پہنچی تو وہاں محمد ارشاد ارائیں نامی شخص پہلے سے ہی پستول کے ساتھ موجود تھا۔ ملزم ارشاد خاتون کو دیکھتے ہی اس پر جھپٹ پڑا اور اسے زنا بالجبر کا نشانہ بنا ڈالا۔ اس افسوس ناک واقعہ کے بعد شبانہ 
بی بی نے تھانہ اروتی سے رابطہ کیا اور سارے واقع کو تحریری طور پر پیش کیا۔ جس پر تھانہ اروتی نے ساجدہ پروین اور محمد ارشاد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments