Ad Code

قصور و گردونواح میں ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر

 

قصور و گردونواح میں ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی 

بڑھتی ہوئی وارداتوں پر



 تاجر اور شہری خوف و ہراس میں مبتلا،ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی مختلف وارداتوں میں ڈاکو گن پوائینٹ پر لاکھوں روپے نقدی،موٹر سائیکلیں،مال مویشی،پنکھے،واٹر پمپ و دیگر قیمتی سامان لوٹ کر موقع سے فرار۔تھانہ اے ڈویژن کی حدود منیر شہید کالونی میں گروسری سٹور پر ڈکیتی کی واردات میں دو نقاب پوش ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر گروسری سٹور مالک سے ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹے اور فرار ہو گئے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج پر پولیس کی تحقیقات جاری۔۔کوٹ شیر با ز خاں کے رہائشی محبوب اشرف نے پولیس تھانہ اے ڈویژن میں مقدمہ درج کروایا کہ گزشتہ روزمیر بھتیجا اورمیں اپنے جنرل سٹور پر موجود تھے کہ دوکس مسلح ڈاکو آئے اور گن پوائینٹ پریرغمال بنا کر کیش رقم پچیس سے تیس ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔آصف نے پولیس تھانہ الہ آباد میں اطلاع دی ہے کہ نامعلوم چور میرے گھر سے ایک عدد پرانا واٹر پمپ اور چار عدد پنکھے چوری کرکے لے گئے ہیں۔سریالی گاؤں کے رہائشی عمر فاروق نے پولیس تھانہ مصطفے آباد میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میری حویلی مال مویشی سے نامعلوم چور دو عدد گائے مالیت تقریباًتین لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے ہیں۔ رسولپورہ کے رہائشی محمد ظہیر نے پولیس تھانہ بی ڈویژن میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میرے گھر باہر کھڑی میری موٹر سائیکل نامعلوم چورلے گئے ہیں۔ظہیر احمد نے پولیس تھانہ صدر میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ کھارا کے علاقے میں اکیڈمی کے باہر میرے بھائی نے موٹر سائیکل کھڑی کی جو وہاں سے نامعلوم چور لے گئے ہیں۔عابدغلام حسین نے پولسی تھانہ صدر پتوکی میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میں نے گھریالہ ولٹویا کے مقام پر نجی پمپ پر اپنی 125موٹر سائیکل کھڑی کی جو نامعلوم چور لے گئے ہیں۔اللہ دتہ نے پولیس تھانہ سٹی پتوکی میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ بھیڈیاں کے علاقے میں میں نے اپنا رکشہ پارک کیا جو نامعلوم چور لے گئے ہیں۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

Post a Comment

0 Comments