Ad Code

سرحدی علاقہ سہجرہ میں نائب قاصد لیڈی ہیلتھ سپر وائزر ثمینہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں اور حراساں کرنے لگا


 قصور 



 سرحدی علاقہ سہجرہ میں نائب قاصد لیڈی ہیلتھ سپر وائزر ثمینہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں اور حراساں کرنے لگا، لیڈی ہیلتھ سپروائزر نے نائب قاصد کے خلاف کاروائی کے لئے پولیس کو درخواست دیدی۔سرحدی گاوں سہجرہ میں تعینات لیڈی سپروائزر ثمینہ بی بی نے پولیس تھانہ گنڈا سنگھ والا میں درخواست دی ہے کہ اسکا نائب قاصد اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ھے اور مجھے جنسی حراساں کرنے کی کوشش کرتاھے۔پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوے ملزم کے خلاف ایف آئی آر تو درج کر لی مگر ایک ماہ سے زیادہ عرصہ گزر جانیکی باوجود تا حال ملزم نہ تو گرفتار ہوا اور نہ ہی کوئی کاروائی ہو سکی۔جبکہ اسکے محکمہ کے افسران نے دھمکیاں دینے والے نسئب قاصد کو ہٹا کر اسکے سگے بھائی کو وہاں تعینات کر کے میرے ساتھ مذاق کیا ھے۔ثمینہ بی بی نے الزام لگایا گے کہ لیڈی ورکرز اور سپروائزر کی انچارج میڈم ثمرہ کافی عرصے سے قصور میں تعینات ہیں جو کہ لیڈی ہیلتھ ورکروں کا گروپ بنا کر افسروں کو بھی بلیک میل کرتی ہے جبکہ میڈم ثمرہ نے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔

Post a Comment

0 Comments