Ad Code

قصور کے نواحی علاقے کنگن پور میں مقدمے بازی پر مخالفین نے فائرنگ سے ایک راہگیر سمیت تین افراد کو ہلاک کردیا۔محمد اسد نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے

 قصور



 قصور کے نواحی علاقے کنگن پور میں مقدمے بازی پر مخالفین نے فائرنگ سے ایک راہگیر سمیت تین افراد کو ہلاک کردیا۔محمد اسد نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میرا بھائی غلام رسول و دیگر لوگ پیشی پر جارہے تھے کہ مقدمے بازی اور پرانی دشمنی پر ملزم احمد دین و دیگر ملزمان نے کنگن پور بازار میں سرعام فائرنگ کرکے میرے بھائی اور راہگیر سمیت تین افراد کو قتل کردیا ہے۔پولیس تھانہ کنگن پور مصروف کاروائی ہے۔

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں 49 نیوز یوکے)قصور اور نواح میں دو مختلف واقعات میں ایک جواں سالہ لڑکا لاپتہ جبکہ دوسرا اغواء مقامی پولیس نے الگ الگ مقدمات د رج کرلیے۔شادی میں شرکت کے لیے جانے والا ریٹائرڈ اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل قصور کا بیٹا پراسرار طور پر لاپتہ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ ریٹائرڈ اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل قصوراحمد علی صابر نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ اس کا بیٹا نجی شادی حال میں شرکت کے لیے 125موٹر سائیکل پر گھر سے جو تاحال لاپتہ ہے اپنے طور پر بھی کافی تلاش کیا مگر کوئی سراغ نہیں ملا ہے اسے تلاش کیا جائے۔پولیس تھانہ بی ڈویژن مقدمہ درج کرکے مصروف کاروائی ہے جبکہ محمدیسین نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میرا پندرہ،سولہ سالہ بیٹا زمان گھر سے مدرسہ پڑھنے کو گیا تاحا ل گھر کو نہیں پہنچا خدشہ ہے کہ کسی نامعلوم نے اغواء کرلیا ہے پولیس تھانہ صدر مصروف کاروائی ہے۔

Post a Comment

0 Comments