Ad Code

ڈی پی او قصور نے بڑھتے ھوئے جرائم کو روکنے کے لئے پندرہ تھانوں کے ایچ اوز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے۔

ڈی پی او قصور نے بڑھتے ھوئے جرائم کو روکنے کے لئے پندرہ تھانوں کے ایچ اوز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے۔



 گزشتہ روز ڈی ہی او قصور محمد صہیب اشرف نے جرائم کی روک تھام کیلئے متعدد ایس ایچ اوز کے تقرر وتبادلے کرتے ہوئے انسپکٹر نصراللہ بھٹی ایس ایچ او مصطفی آباد سے ایس ایچ او کھڈیاں تعینات کر دیا اور سب انسپکٹر محمد ادریس چھانگا مانگا سے ایس ایچ او مصطفی آباد جبکہ سب انسپکٹر راحیل خاں کو ایس ایچ او چھانگا مانگا تعینات

کر دیااور اسی طرح انسپکٹر فاروق رانجھا کوٹرادھاکشن سے کنگن پور جبکہ سب انسپکٹر ملک کفایت حسین سی آئی اے سے کوٹرادھاکشن تعینات کر دیا اور سب انسپکٹر وحید عارف کو ریڈر ڈی پی او سے ایس ایچ او بی ڈویژن جبکہ امجد ڈوگر کو ایس ایچ او اے ڈویژن تعینات گیا۔سب انسپکٹر جاوید اقبال کو ڈسٹرکٹ پولیس لائن سے ایس ایچ او سٹی چونیاں تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے جبکی سب انسپکٹر ملک جبار کو سی آئی اے سے ایس ایچ او سٹی پھولنگر جبکہ سب انسپکٹر محمد آصف کو ایس ایچ او تھہ شیخم تعینات کر دیا اور انسپکٹر عبدالرشید کو ڈسٹرکٹ پولیس لائن سے ایس ایچ او گنڈا سنگھ والا تعینات کر دیا۔سب انسپکٹر عابد محمود کو سی آئی اے سے منڈی عثمانوالا جبکہ سب انسپکٹر یاسر محمود کو ایس ایچ راجہ جنگ تعینات کرنے کے احکامات جاری جبکہ سب انسپکٹر ظہیر عالم شاہ کو بی ڈویژن سے جبکہ سب انسپکٹر دلشاد کو منڈی عثمانوالا سے ڈسٹرکٹ پولیس لائن قصور تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments