Ad Code

قصور اور گردونواح میں اسلحہ کے زور پر ڈاکوؤں کی لوٹ مار جاری شہری پریشان۔


قصور اور گردونواح میں اسلحہ کے زور پر ڈاکوؤں کی لوٹ مار جاری شہری پریشان۔


 ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی مختلف وارداتوں میں ڈاکولاکھوں روپے نقدی،موٹر سائیکل،موبائل فون،گاڈر،مال مویشی، جہیز کا سامان و دیگر قیمتی سامان لوٹ کر موقع سے فرار۔ کھڈیاں ریلوے پھاٹک کے قریب ساجد رشید ھاؤسنگ کالونی کے دفتر میں محمد اقبال انجم و دیگر لوگ بیٹھے ہوئے تھے کہ دو موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ تمام لوگوں کو یرغمال بنا کر 8 لاکھ سے زائد نقدی 5 عدد قیمتی موبائل لوٹ کر فرار ھوگئے۔اسٹیشن والی بستی عید گاہ کے رہائشی محنت کش اللہ دتہ کے گھر 8 کس نامعلوم مسلح ڈاکو داخل ہو گئے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا دوران تلاشی نقدی 60ہزار دو بیٹیوں کا جہیز کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔محمد انور نے پولیس تھانہ اے ڈویژن میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ نور مسجد کے قریب میرے سٹور پر تین کس نامعلوم اسلحہ سے لیس آئے اور ملازمین کو گن پوائینٹ پر یرغمال بنا کر نقدی 19800روپے اور تین موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ہیں۔چک سات سے نامعلوم نے پولیس تھانہ میں اطلاع دی ہے کہ نامعلوم چور میرے دو قیمتی بکرے چوری کرکے لے گئے ہیں۔غلام رسول نے پولیس تھانہ صدر پتوکی میں اطلاع دی ہے کہ نامعلوم چور میری موبائل رپئیرنگ شاپ سے نقب زنی سے قیمتی موبائل چوری کرکے لے گئے ہیں۔محمد شریف نے پولیس تھانہ اے ڈویژن قصور میں اطلاع دی ہے کہ میری ماڈل بازار کے باہر کھڑی موٹر سائیکل نامعلوم چور لے گئے ہیں۔راہزنی کی ایک واردات میں صفدر علی نے پولیس تھانہ بی ڈویژ ن میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ کمال چشتی موڑ کے قریب تین کس ڈاکوؤں نے نقدی اور موبائل فون چھین لیے ہیں۔وقاص نیا ز نے پولیس تھانہ صدر میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ بستی خیردین والی میں مال مویشیوں کے شیڈ سے نامعلوم چور آٹھ عدد گارڈر مالیت تقریبا ً120000روپے چوری کرکے لے گئے ہیں۔زیشا ن علی ہاشمی نے پولس تھانہ الہ آبا د میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ نامعلوم چور ہمارے ہاں سے اینٹیں،بجری،سیمنٹ اور سریا وغیرہ مالیت تقریباًایک لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے ہیں۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

Post a Comment

0 Comments