Ad Code

قصور اور نواح میں بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ


قصور اور نواح میں بجلی اور گیس  کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ  اوربندش سے عوام  کی زندگیاں شدید مشکلات سے دوچار،شہریوں کو سکول  اورآفس ٹائم  پرشدید خواری  شہری بازار سے مہنگا ناشتہ روٹیاں کھانا خریدنے پر مجبور۔ قصور شہر اور گردونواح میں غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈشیڈنگ، گیس بندش اور پریشر کم نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے صبح اور رات کے وقت گیس توبالکل بھی نہیں آتی یہاں تک کہ دوپہر کے وقت گیس کا پریشر بھی انتہائی کم ہوتا ہے جسکی وجہ سے خانہ داری نظام درہم برہم ہے شہریوں کو سکول آفس ٹائم اور تاجرونکو دکان پر جاتے اور آتے وقت شدید خواری اٹھانا پڑتی ہے جس وجہ سے عوام بازار سے مہنگا ناشتہ روٹیاں کھانا خریدنے پر مجبور ہیں اور ایل پی جی گیس بھی 250روپیےkG سے اوپر بک رہی ہے دوسری جانب اگر بات کی جائے واپڈا کی تو مینٹیننس کے نام پر ہفتے میں دو،دو تین،تین دن غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سارا سارا دن کی جارہی ہے جس کی وجہ سے تاجر برادری اور گھریلوصارفین کا خانہ داری نظام شدید متاثر ہو رہا ہے شہریوں نے بتایا جمعہ کا دن مسلمانوں کے لئے عید کا دن ہوتا ہے اس دن ہر مسلمان غسل کرتا ہے جمعہ کیوقت غسل کیلئے گیس بجلی نہیں ہوتی لہذا ایسے لگتا ہے جیسے کسی غیر مہذب ملک میں ہوں، متاثرہ علاقوں کے نام،نیابازار، کرشنانگر،کوٹ عثمان،رڑہ گجراں،کوٹمرادخاں،اندرون کوٹ،بدردین کوٹ، کوٹ فتح دین،نفیس کالونی، دالگراں بازار،کوٹ علی گڑھ اور کوٹ حلیم خاں ودیگر علاقوں کے شہریوں نے وزیر پانی بجلی گیس اور اعلی حکام سے نوٹس لیکر اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments