Ad Code

گرفتار ملزمان سے مال مسروقہ 90 ہزار روپے نقدی، 10 موبائل فون، 7 موٹر سائیکلیں، اور 3 پسٹل برآمد کر لئے



 گرفتار ملزمان سے مال مسروقہ 90 ہزار روپے نقدی، 10

 موبائل فون، 7 موٹر سائیکلیں، اور 3 پسٹل برآمد  کر لئے۔ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف کی اچھی کارکردگی پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی ہے۔

قصورگردونواح میں ڈکیتی،راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں شہری لاکھوں کے مال مسروقہ اورقیمتی اشیاء سے محروم ہو گئے۔کوٹ مہتاب  سنگھ کے قریب دو  ڈاکووں نے موٹرسائیکل سوار محمد اکرم سے پچاس ہزار کی نقدی اور ایک موبائل فون  سے محروم کردیااور ویٹننری یو نیورسٹی پتوکی کے قریب چار ڈاکووں نیموٹرسائیکل سوار عاشق سے سات ہزار کی نقدی اور وبائل فون چھین لیا اور اسی طرح حبیب آباد بازار میں تین ڈاکووں نے محمد عمر پان شاپ اور شیخ آصف کی دوکان سے سولہ ہزار کی رقم چھین لی جبکہ ناروکی ماہجہ پتوکی سے نا معلوم چوروں نے آصف علی نامی شخص کی حویلی سے  لاکھوں روپے مالیت کے تیرہ بکرے چوری کر لئے۔مقامی پولیس مصروف کارائی ہے۔

Post a Comment

0 Comments