Ad Code

گنے کی ٹرالیوں نے سند یلیا نوالی شہر کا نظام زندگی درہم برہم کر دیا

 محمد ظفر زریں  سند یلیا نوالی


گنے کی ٹرالیوں نے سند یلیا نوالی شہر کا نظام زندگی درہم 
برہم کر دیا


سند یلیا نوالی ۔ گنے کا سیزن آ تے ہی سند یلیا نوالی شہر کا نظام زندگی درہم برہم ہو جاتا ہے۔ علاقہ بھر سے درجنوں ٹریکٹر ٹرالیاں روزانہ کی بنیاد پر شہر کے بیچوں بیچ گزرتی ہیں جس کی وجہ سے سٹی ایریا میں ٹریفک جام ایک معمول بن چکا ہے۔ ان ٹرالیوں کے گزرنے کا کوئی ٹائم ٹیبل نہیں ہے۔ صبح کے وقت سکول ٹائم میں یہ ٹرالیاں معمول کی ٹریفک کے لئے عذاب بن جاتی ہیں۔ ان پر لدا ہوا گنا کسی قاعدے قانون کے مطابق نہیں ہوتا۔ ایک ٹرالی الٹ جائے تو کئی کئی روز تک سڑکیں بند ہو جاتی ہیں۔ علاوہ ازیں مٹی اور ریت کی ٹرالیاں بھی دن بھر شہر سے گزرتی ہیں۔ جن میں مقدار سے کہیں زیادہ مٹی اور ریت ٹھوس دی جاتی ہے۔ ٹرالیوں کے اوپر ترپال بھی نہیں ہوتی۔ اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے پورے راستے میں ریت اور مٹی گرتی ہے جس سے شہر بھر کی فضا آ لودہ ہو جاتی ہے۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ریت مٹی اور گنے کی ٹرالیوں میں گنجائش کے مطابق بھرتی کی جائے اور شہر سے گزرنے کے لئے ان کا باقاعدہ ٹائم ٹیبل جاری کیا جائے تاکہ ٹریفک جام اور آ لودگی کے مسلے کو حل کیا جا سکے۔ اس ضمن میں شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ لوڈ ٹرالیوں کا شہر سے گزرنے کا ٹائم مغرب کے بعد کا طے کیا جائے کیونکہ سٹی ایریا میں رات کے وقت ٹریفک کا بہاؤ بہت کم ہوتا ہے اور یہ ٹائم خود ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیوروں کے لیے بھی مناسب ہے کیونکہ رات کے وقت وہ کسی رکاوٹ کے بغیر آ رام سے سٹی ایریا سے نکل سکیں گے

Post a Comment

0 Comments