Ad Code

ینگ ویلفیئرحقوق و تحفظ کے زیر اہتمام جوہڑ پورہ قصور میں فری آئی کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے

 قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)


ینگ ویلفیئرحقوق و تحفظ کے زیر اہتمام جوہڑ پورہ قصور میں فری آئی کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے جوصبح 9 بجے سے لیکرشام 5بجے تک جاری رہے گا۔ ینگ ویلفیئر حقوق و تحفظ کے چیئرمین میاں عمر شریف اور وائس چیئرمین جاوید عاشق ڈوگر نے اپنے مشترکہ بیان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آنکھوں کی حفاظت زندگی کی حفاظت ہے جس پر توجہ دی جانی چاہئے۔ اسی سلسلہ میں ہم نے فری آئی کیمپ کا اہتمام کیا ہے جو کہ 9دسمبر2021ء بروز جمعرات کو شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ فری آئی کیمپ کا مقصد غریب عوام کی خدمت کرنا ہے جہاں پر آنکھوں کے مریضوں کو فری عینکیں، فری آپریشن، فری لینز، فری ادویات مہیا کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشاءاللہ آنکھوں کا آپریشن بذریعہ فیکو سرجری کیا جائے گا جس میں المصطفیٰ آئی ہسپتال لاہور کا خصوصی تعاون ہمارے ساتھ ہے اور ہم ان کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔کیمپ میں آئی سپیشلسٹ و سرجن ڈاکٹر جویریہ عارف اور ڈاکٹر مبین احمد اپنی خدمات سر انجام دیں گے۔ ۔۔۔

Post a Comment

0 Comments