Ad Code

الہ آباد و گردونواح میں آوارہ کتوں کی بہتات، انتظامیہ بے خب

 قصور (میاں خلیل صدیق آرائیں سے )



الہ آباد و گردونواح میں آوارہ کتوں کی بہتات، انتظامیہ بے خبرگھر کے سامنے گلی میں کھیلتے دو بچوں کو آوارہ کتوں نے کاٹ لیا، بچے شدید زخمی۔قصور کے نواح الہ آباد کے علاقے میں چھ سالہ احتشام صدیق اور دس سالہ اقرا قادر اپنے گھر کے سامنے گلی میں کھیل رہے تھے کہ کہیں سے آوارہ اور باولے کتے آئے اور دونوں بچوں کو کاٹ کر شدید زخمی کردیا۔زخمی بچوں کو ہسپتال رورل ہیلتھ سنٹر الہ آباد منتقل کیا مگر اسپتال میں ویکسین موجود نہیں شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں کو تلف کیا جائے اور دو لاکھ کی آبادی کے لیے واحد رورل ہیلتھ سنٹر الہ آباد میں اینٹی ریبیز ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

Post a Comment

0 Comments