Ad Code

قصور کی رہائشی جواں سالہ لڑکی کالج کے لیے گھر سے گئی تاحال لا پتہ۔مقامی پولیس نے اغواء کا مقدمہ درج کرلیا


قصور( میاں خلیل صدیق آرائیں سے )



قصور کی رہائشی جواں سالہ لڑکی کالج کے لیے گھر سے گئی تاحال لا پتہ۔مقامی پولیس نے اغواء کا مقدمہ درج کرلیا۔شفیع والا چوک قصور کی رہائشی سیماں بی بی نے پولیس تھانہ بی ڈویژن میں اطلاع دی ہے کہ میری سولہ سالہ بیٹی (ز)رکشہ پر کالج گئی جو تاحال گھر کو نہیں پہنچی اپنے طور پر بھی کافی تلاش کیا مگر کوئی سراغ نہیں ملا خدشہ ہے کہ میری بیٹی کواغواء کیا گیا ہے اسے تلاش کیا جائے۔پولیس تھانہ بی ڈویژن مصروف کاروائی ہے۔

Post a Comment

0 Comments