Ad Code

آئی جی پنجاب کے نوٹس کے بعد پولیس نے آٹھ سالہ بچی کو تشدد کرکے ھلاک کرنے والے دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا

 قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے ) 

 آئی جی پنجاب  کے نوٹس کے بعد پولیس  نے آٹھ سالہ  بچی کو تشدد کرکے  ھلاک کرنے والے دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا 



،ایک بچہ اور بچی برآمد۔ ڈی پی ا وقصور محمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایات پر گزشتہ روز  پیش آنیوالے افسوسناک واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئیں جس کے بعد قصور اور گوجرانوالہ پولیس نے جوائنٹ آپریشن کرکے  ملزمان کے گھروں پر چھاپے مارے۔  پولیس ٹیموں نے دو ملزمان محمد علی کو کینال ویو سوسائٹی گوجرانوالہ جبکہ احمد شکیل کوپیپلز کالونی گوجرانولہ سے گرفتار کر لیا جبکہ تیسرے ملزم عثمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں ملزمان کے گھروں سے پولیس ٹیموں نے دو مزید کمسن گھریلو ملازم 7سالہ وقاص اور 8سالہ صباح کو برآمد کرلیا۔برآمد ہونے والا 7 سالہ وقاص جڑانوالہ جبکہ 8 سالہ مصباح پھولنگر کے رہائشی ہیں دونوں بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی مدد سے والدین کے حوالے کیا جا رہا ہیمعصوم بچوں پر تشدد کرنے والے درندہ صفت انسان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Post a Comment

0 Comments