Ad Code

نواحی گاوں حویلی پڈاھاناں والی میں بااثر زمیندار نے نایاب نسل کا ہرن مار ڈالامحکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

 قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے )

نواحی گاوں حویلی پڈاھاناں والی میں بااثر زمیندار نے نایاب نسل کا ہرن مار ڈالامحکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔نواحی گاؤں حویلی پڈھاناں والی میں ایک نایاب قسم کا


 سانبھڑہرن داخل ہوگیا لوگوں نے اسے کسی طریقے سے قابو کرلیا اور اس کے بعد مقامی زمیندار فتح محمد ڈوگر ان لوگوں سے چھین کر اپنے ڈیرے پر لے گیا اور اسے تشدد سے ہلاک کردیا گیا جس کے بعد واقع کی اطلاع ملتے ہی محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور مردہ ہرن کو قبضہ میں لے لیا ڈسٹرکٹ وائلڈ آفیسر عثمان الحسن شاہ کے مطابق ہلاک ہونے والا ہرن نایاب قسم اور لاکھوں روپے مالیت کا تھا ہرن کے جسم پر کتوں کے کاٹنے کے نشانات بھی موجود ہیں،ہلاک ہونے والے ہرن کی ایک ویڈیو ملی ہے موصول ہونے والی ویڈیو کی مدد سے ہلاکت کے زمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی کی جائے گی۔ہرن کو پوسٹ مارٹم کے لیے یونیورسٹی آف انیمل لاہور بھیج دیا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments