Ad Code

سندھیلیانوالی جوتے فروخت کرنے والوں نے مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا، قیمت مقرر کرنے کا مطالبہ


سندھیلیانوالی(اسد عباس اسد) 

سندھیلیانوالی جوتے فروخت کرنے والوں نے مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا، قیمت مقرر کرنے کا مطالبہ 
تفصیلات کے مطابق: سندھیلیانوالی میں زیادہ تر جوتے مقامی سطح پر تیار ہونے والے ہی فروخت ہوتے ہیں، جن میں خواتین، بچوں اور بڑوں کے جوتے شامل ہیں، عام گاہکوں کو ریکیسن، پلاسٹک سول کے جوتے انتہائی مہنگے داموں فروخت کئے جا رہے ہیں، جوتوں پر کسی قسم کی قیمت کندہ نہیں ہوتی جسکی وجہ سے گاہکوں کو دوکاندار لوٹ رہے ہیں، ناقص کوالٹی کے جوتے ایک سیزن بھی نہیں چلتے ہیں، جبکہ عام گاہک کو یہ پتہ ہی نہیں چلتا کہ وہ کیا قیمت دے کر ناقص چیز خرید رہا ہے، دوکانداروں نے مہنگائی کا واویلا کر کے ازخود ہی قیمتوں کو بڑھا لیا ہے 
شہریوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے، شہر میں فروخت ہونے والے جوتوں کی کوالٹی کے حساب سے قیمت مقرر کی جائے

Post a Comment

0 Comments