Ad Code

ریسکیو 1122 قصور کا ایک اور کارنامہ 20 فٹ گہرے کنوئیں میں گری فیمیل کتیا کو ریسکیو کرلیا

 قصور( میاں خلیل صدیق آرائیں سے )



 ریسکیو 1122 قصور کا ایک اور کارنامہ 20 فٹ گہرے کنوئیں میں گری فیمیل کتیا کو ریسکیو کرلیا بھوک پیاس سے بلکتے آٹھ ننھیبچوں کو ماں سے ملا دیا۔قصور کھیم کرن روڈ پر واقع رنگ پور گاوں میں ایک کتیا 20 فٹ گہرے کنوئیں میں گرگئی اس کے 8 ننھے بچے کنوئیں کے کنارے بھوک پیاس سے بلک رہے تھے ریسکیو ٹیم نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کردیا 40 منٹ کی مسلسل کوششوں کے بعد ریسکیو ٹیم  کُتیا کو کنوئیں سے بحفاظت نکالنے میں کامیاب ہوگئی شہریوں نے ریسکیو1122 کی اس کاوش کو بے حد سراہا اور نیک تمناوں کا اظہار کیا

Post a Comment

0 Comments