Ad Code

قصور اور نواح میں چوری کی پانچ مختلف وارداتوں میں نامعلوم چوروں نے شہریوں کو نقدی،موٹر سائیکل،واٹر پمپ و دیگر سامان سے محروم کردیا

 قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے ) 



قصور اور نواح میں چوری کی پانچ مختلف وارداتوں میں نامعلوم چوروں نے شہریوں کو نقدی،موٹر سائیکل،واٹر پمپ و دیگر سامان سے محروم کردیا۔مبشر نے پولیس تھانہ سٹی پتوکی میں اطلاع دی ہے کہ میں گھر میں ہی ایک کریانہ سٹور بنایا ہوا ہے میں ضروری کام کے لیے سٹور سے گھر گیا پیچھے سے نامعلوم چور میرے غلے سے چالیس ہزار روپے نقدی لے چوری کرکے لے گئے ہیں۔راجوال پارک کے رہائشی عبدالجبار نے پولیس تھانہ چھانگا مانگا میں اطلاع دی ہے کہ چھانگا مانگا پارک کے سامنے میری کھڑی موٹر سائیکل نامعلوم چور لے گئے ہیں۔ندیم نے پولیس تھانہ الہ آباد میں درخواست دی ہے کہ گہلن بائی پاس کے قریب میرے سکریب پلانٹ سے نامعلوم چور تالے توڑ کر دو عدد واٹر پمپ،ایک عدد مشین،سو فٹ پائپ سامان کل مالیت پچاسی ہزار ورپے کا چوری کرکے لے گئے ہیں۔ہرچوکی کے گورنمنٹ پرائمری سکول کے ہیڈ ماسٹر محمد ثاقب نے درخواست دی ہے کہ گزشتہ درمیانی سب نامعلوم چور سکول کے تالے توڑ کر سکول سے واٹر پمپ اور سیف الماریوں سے قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے ہیں۔مقامی پولیس مصروف کاورائی ہے۔

Post a Comment

0 Comments