سندھیلیانوالی(اسد عباس اسد)
سندھیلیانوالی محکمہ زراعت خواب و خرگوش کے مزے لینے لگا، کسان دھڑا دھڑ دھان کی باقیات جلانے لگے،
تفصیلات کے مطابق : سندھیلیانوالی چک نمبر 759 میں کسانوں نے حکومتی احکامات کو جوتے کی نوک پر رکھ لیا، چک نمبر 759 گ ب میں سرے عام دھان کی باقیات کو آگ لگا دی گئی، پورے علاقے میں زہریلا دھواں پھیل چکا ہے لوگوں کو سانس لینا بھی مشکل، محکمہ زراعت صرف کاغذی کارروائی تک محدود ہے، نہ چکوک میں اعلانات کروائے گئے ہیں اور نہ ہی اس حوالے سے کسانوں کو آگاہ کیا گیا ہے، محکمہ زراعت کا عملہ دھان کی باقیات جلانے والوں کے خلاف پٹرولنگ بھی نہیں کر رہا، تاکہ جس نے دھان کی باقیات جلائی ہوں انکے خلاف کاروائی ہو سکے، شہریوں نے دھان کی باقیات جلانے والوں کے خلاف فوری سخت کاروائی کی مانگ کی ہے
0 Comments