Ad Code

منظم فورس کے طور پر پٹرولنگ کی پوسٹوں پر حاضری کو یقینی بنایا جائے گا۔

 قصور (بیورو رپورٹ)


 منظم فورس کے طور پر پٹرولنگ کی پوسٹوں پر حاضری کو یقینی بنایا جائے گا۔مؤثر پٹرولنگ کے ذریعے جرائم کی روک تھام کرکے جرائم پیشہ افراد اور گروپس کا قلع قمع کیا جائے۔غفلت اور کوتاہی پر بلا تفریق محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی PHP محمد اعظم واہگہ نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انہو ں نے بتایا کہ ایس ایس پی پٹرولنگ لاہور ریجن حماد رضا قریشی نے ڈی ایس پٹرولنگ اوکاڑہ اور قصور کے ہمراہ تمام پٹرولنگ پوسٹس کے انچارجزاور ڈی ایس پیز سے پٹرولنگ پوسٹ کرانی والا پر میٹنگ کی ہے جس میں پٹرولنگ پولیس کے دونوں اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی ایس پٹرولنگ قصور محمد اعظم واہگہ کے مطابق میٹنگ میں 15کالز اور اس کے فوری رسپانس کے متعلق بریفنگ دی گئی اور تمام انچارجز کو ہدایت کی گئی کہ موثر پٹرولنگ کے ذریعے جرائم کی روک تھام کرکے جرائم پیشہ افراد اور گروپس کا قلع قمع کیا جائے. مزید برآں عوام الناس کو فوری ہیلپ دینے اور ان سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی سخت ہدایات جاری کی گئی۔ڈی ایس پی PHP قصور محمد اعظم واہگہ نے مزید بتایا کہ ایس ایس پی PHP لاہور ریجن کے حکم پر محکمہ پٹرولنگ کا ڈسپلن اور ٹرن آوٹ بہترین بنانے اور کرپشن پر زیرو ٹالرنس پالیسی بنائے جانے کے حوالے سے بھی احکامات جاری کیے گئے۔ایس ایس پٹرولنگ کے مطابق ایک منظم فورس کے طور پر پٹرولنگ کی پوسٹوں پر حاضری کو یقینی بنایا جائے گا اور غفلت اور کوتاہی پر بلا تفریق محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عوا م کو سفر کیلئے محفوظ شاہراہیں اورمحفوظ سفر کو یقینی بنایا ہماری اولین ترجیح ہے۔

Post a Comment

0 Comments