Ad Code

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن قصور کے زیراہتمام سالانہ فیملی گالا ڈنر کا اہتمام گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔

 قصور (بیورو رپورٹ)


پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن قصور کے زیراہتمام سالانہ فیملی گالا ڈنر کا اہتمام گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔ جس میں بانی اخوت فاؤنڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر پرویز اقبال، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر لائیق چوہدری،ڈی ایچ او ڈاکٹر حفیظ الرحمن‘ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر فیصل اقبال، اے ایم ایس ڈاکٹر فیاض احمد،صدر پی ایم اے پنجاب ڈاکٹر تنویر انور، صدر الیکٹ پی ایم اے پنجاب ڈاکٹر کرنل (ر) غلام شبیر، صدر پی اے ایف پی ڈاکٹر طارق محمود میاں، صدر پی ایم اے لاہور پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نظامی،صدر اپنا فورم قصور ڈاکٹر شفیق احمد شیخ، صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن قصور ڈاکٹر محمد خالد، سیکرٹری جنرل پی ایم اے ڈاکٹر عاصم وسیم، چیئر مین سٹیڈنگ کمیٹی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر محمد افضل، صدر ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن قصور ڈاکٹر طاہر شاہین، سابق صدور پی ایم اے قصور ڈاکٹر خورشید انصاری، ڈاکٹر قمر ارشاد قریشی اور صحت کے شعبہ سے منسلک افراد اور انکی فیملیز نے بھرپور شرکت کی۔ مقررین نے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی تمام کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ہر مشکل کی کھڑی میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے غریب مریضوں کے فلاح وبہبود کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے اور ہمیشہ کرتی رہے گی۔ بعدازاں ڈاکٹر امجد ثاقب نے تمام عہدیداروں میں شیلڈز اور تعریفی سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے۔

Post a Comment

0 Comments