قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے )
قصور کے نواحی علاقے بھمبہ خورد ہائی سکول کے طالبعلم چھٹی کے بعد گھر کو آتے ہوئے لوڈر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کرزخمی ہوگئے۔دس سالہ ایان،آٹھ سالہ انیسہ بی بی،گیارہ سالہ شمسہ بی بی اور بارہ سالہ راحیلہ بی بی چاروں بہن بھائی بھمبہ ہائی سکول سے پڑھ کر گھر کو واپس آرہے تھے کہ حویلی کھتریاں والی کے قریب مٹی سے بھرے بلا نمبری لوڈر ٹرالر نے ہٹ کر دیا جس کے نتیجہ میں چاروں بہن بھائی زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لیے ٹی ایچ کیو رائیونڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے پولیس تھانہ کوٹ رادھا کشن مصروف کاروائی ہے۔
0 Comments