Ad Code

سینما موڑ قصور میں دو گروپوں کی فائرنگ کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار راہگیر جاں بحق جبکہ اس کا بیٹا اور بھانجا شدید زخمی۔

 قصور (بیورو رپورٹ) 


سینما موڑ قصور میں دو گروپوں کی فائرنگ کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار راہگیر جاں بحق جبکہ اس کا بیٹا اور بھانجا شدید زخمی۔ تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ سینما موڑ چوک قصور میں دو متحرک گروپوں میں فائرنگ ہو رہی تھی کہ حویلی بلاقہ سنگھ کا رہائشی اعظم اپنے آٹھ سالہ بیٹے ایان اور بیس سالہ بھانجے نعمان کے ساتھ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ اچانک تینوں فائرنگ کی زد میں آگئے جس کے نتیجہ میں اعظم موقع پر جاں بحق ایان علی،نعمان شدیدزخمی ہو گئے اطلاع ملنے پرایس ایچ او اے ڈویژن پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں کو طبی امداد اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال پہنچا دیا پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اٹھیل پور کے رہائشی ملزم سلیمان کو حراست میں لے لیا پولیس مصروف کارروائی ہے۔

Post a Comment

0 Comments