قصور (بیورو رپورٹ)
کامیاب ہو کر وکلاء بھائیوں کے مسائل کیلئے مزید بھرپور جدوجہد کروں گا۔ وکلاء ساتھیوں کے بھرپور اصرار اور سپورٹ کے ساتھ جوائنٹ سیکرٹری کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار ایس ایم آزاد ظفر ایڈووکیٹ امیدوار برائے جوائنٹ سیکرٹری الیکشن2022-23 ڈسٹرکٹ بار قصور نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اتفاق گروپ سمیت کئی دیگر گروپس کی بھی مکمل حمایت حاصل ہے اور ان شاء اللہ میری کامیابی یقینی ہے۔کامیاب ہونے کے بعد وکلاء ساتھیوں کے مسائل کے حل اور ان کے حقوق کیلئے بلاتفریق کام کروں گا۔وکلاء برادری کی بقاء، اتفاق او اتحاد کیلئے دن رات کوشاں ہوں، میرا مقصد وکلاء کے حقوق کا تحفظ اور ان کے مسائل کا حل ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار قصور کے الیکشن سے قبل دھڑے بندیاں، گروپس کی سیاست جمہوری طریقہ کار کا ایک عمل ہے مگر منتخب ہونے کے بعد تمام وکلاء ساتھیوں کے حقوق کا تحفظ ذمہ داری ہوتی ہے اور بلا تفریق یہ جدوجہد جاری رکھوں گا۔میں تمام وکلاء بھائیوں سے اپیل کروں گا کہ وہ الیکشن 2022-23 ڈسٹرکٹ بار قصور میں اتفاق گروپ کے نامزد امیدواران کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں کیونکہ ڈسٹرکٹ بار قصور کی سیاسی تاریخ گواہ ہے کہ اتفاق گروپ ہی وکلاء کی امنگوں کا حقیقی ترجمان ثابت ہوا ہے۔تمام وکلاء برادری میرے لیے قابل احترام اور میری آنکھ کا تارا ہے۔جو وکلائساتھی میرے ساتھ اس وقت شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور میری الیکشن کمپین میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں، میں ان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔
0 Comments