قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے )
پولیس تھانہ صدر قصور نے مقتولہ شمم بی بی کے قتل کا مقدمہ اسکے باپ کی مدعیت میں در ج کر لیا ہے جس میں قصور کے نواحی علاقے نور پور ڈوگراں میں گھریلو ں ناچاقی پر خاوند نے چھری کے وار کر کے بیوی کا گلہ کاٹ کر اسے قتل کر دیا، بعد میں خود کو چھری مار کر خود کشی کر لی۔نور پور ا ڈوگرکے رہائشی تیس سالہ صدیق جو کہ محنت مزدوری کرکے اپنا اور اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پالتا تھا تاہم صدیق گزشتہ تین ماہ سے بیروز گار تھا اسکی شادی نو دس سال قبل نواحی گاوں ٹوڈے پور میں مقبول کی بیٹی شمیم بی بی عرف بانو سے ہوئی جس میں سے صدیق کی چار بیٹاں ہیں جن میں سے سب سے چھوٹی بیٹی ڈیڑھ ماہ کی ہے جبکہ سب سے بڑی بیٹی کی عمر پانچ چھ سال کی ہے۔ مقتولہ کے بھائی مبارک علی کے مطابق شمیم اپنی چھوٹی بیٹی کا چھلہ نہا کراپنے بھائی کے گھر قطبہ گئی تو صدیق کی بہن تاج بی بی نے اسے فون کیا جس پر مقتولہ اور تاج بی بی کی آپس میں تکرار ہوگئی اور تاج بی بی نے اسے دھمکی دی کہ اب سے منانے یا لینے کوئی نہیں آئیگاجس پر شمیم بی بی اگلے ہی دن واپس اپنے گھر نو رپور ڈوگراں آگئی تاہم اس کے تین دن بعدان دونوں میاں بیوی کی آپس لڑائی ہوگئیجس پر طیش میں آکر صدیق نے چھری کے وار کرکے بیوی کی شہ رگ کاٹ دی جس سے وہ موقع پر بھی تڑپ کر جاں بحق ہوگئی اور بیوی کو قتل کرنے کے بعدصدیق نے خود کا چھری سے گلہ کاٹ لیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا او واقعہ کی خبر اسکے ہمسایہنے ریسکیو122 1کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر صدیق کو علاج کے لئے ڈسٹر کٹ ہسپتال قصور میں منتقل یا مگر صدیق زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔لیکن پولیس تھانہ صدر کے تفتیشی سب انسپکٹر فیاض احمد کے مطابق جھگڑے کی اصل وجہ چار بیٹیاں ہیں،صدیق تین بیٹیوں کے بعد بیٹے کی خواہش رلھتا تھا مگر چوتھی بھی بیٹی ہوئی جس سے دونوں میاں بیوی کے مابین اکثر لڑائی جھگڑارہتا تھا جس کی وجہ سے چوبیس نومبر کو دونوں میاں بیوی کے درمیان جان لیوا جھگڑا ہوا تو ڈیق نے چھری کے وار کرکے بیوی کو ذیبح کرکے خود بھی اپنا گلہ کاٹ کر خود کشی کر لی۔ پولیس تھانہ صدر قصور نے مقتولہ کے باپ مقبول احمد کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ صدیق کے خلاف دج کر لیا ہے۔
0 Comments