قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے )
قصور اور گردونواح میں ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی تین مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی،لاکھوں روپے کے طلائی زیورات و دیگر سامان سے محروم کردیا ہے۔شاہ عنایت کالونی کے رہائشی محمد یوسف نے پولیس تھانہ صدر قصور میں اطلاع دی ہے کہ میں موٹر سائیکل پر لاہور سے قصور آرہاتھا کہ بائی پاس قصور کے قریب دوکس نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائینٹ پر پانچ لاکھ روپے نقدی چھین لی ہے۔۔بی ایس لنک نہر نزد بھونیکی موڑ کے رہائشی محمد منور نے پولیس تھانہ صدر پتوکی میں درخواست دی ہے کہ گزشتہ رات ہم اپنے گھر میں سو رہے تھے کہ پانچ،چھ کس نامعلوم مسلح گھر میں داخل ہوئے گن پوائینٹ پر یرغما بنا کر گھر سے ایک لاکھ پچاس ہزار روپے نقدی ساڑھے تین تولہ طلائی زیورات و دیگر قیمتی سامان لوٹ کر موقع سے فرار ہوگئے۔حسین خانوالہ کے رہائشی بوٹے نے پولیس تھانہ صدر پتوکی میں اطلاع دی ہے کہ میری کریانہ کی دوکان کے تالے توڑ کر نامعلوم چور ایک لاکھ دس ہزار روپے نقدی اور پچاس ہزار روپے مالیت کا دیگر سامان چوری کرکے لے گئے ہیں مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔
0 Comments