Ad Code

مؤثر گشت کے ذریعے شاہراہوں کو عوام کیلئے مزید محفوظ بنائیں گے

 قصور (بیورو رپورٹ)



مؤثر گشت کے ذریعے شاہراہوں کو عوام کیلئے مزید محفوظ بنائیں گے۔اعلیٰ افسران کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد اور گروپس کا قلع قمع کرنا اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار منور حسین بھٹی انچارج پٹرولنگ پوسٹ کرانی والا نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز ایس ایس پی پٹرولنگ لاہور ریجن حماد رضا قریشی نے ڈی ایس پیز پٹرولنگ اوکاڑہ اور قصور کے ہمراہ تمام پٹرولنگ پوسٹس انچارجز سے پٹرولنگ پوسٹ کرانی والا میں میٹنگ کی ہے۔ جس میں پٹرولنگ پولیس کے دونوں اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں 15کالز اور اس کے فوری رسپانس کے متعلق بریفنگ دی گئی اور تمام انچارجز کو ہدایت کی گئی کہ مؤثر پٹرولنگ کے ذریعے جرائم کی روک تھام کرکے جرائم پیشہ افراد اور گروپس کا قلع قمع کیا جائے۔مزید برآں عوام الناس کو فوری ہیلپ دینے اور ان سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی سخت ہدایات جاری کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان احکامات کی روشنی میں اور ڈی ایس پی محمد اعظم واہگہ کی سرپرستی میں اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لائیں گے۔ ان شاء اللہ پٹرولنگ پولیس ایک منظم فورس کے طور پر جرائم پیشہ افراد اور گروپس کے خلاف کارروائیاں کرکے شاہراہوں کو عوام کے سفر کیلئے محفوظ ترین بنائے گی۔اپنے ماتحت عملے کو افسران کی جانب سے واضح احکامات کے تحت ہدایات جاری کرد ی ہیں اور غفلت و لاپرواہی برتنے والے اہلکاروں کے خلاف بلا تفریق محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments