Ad Code

ایس ایچ او نصرا اللہ بھٹی کی کاروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، 3کلو 120گرام چر س بر آمد، 20لیٹر شراب، دو پسٹل بر آمد

 قصور (بیورو رپورٹ)

 


ایس ایچ او نصرا اللہ بھٹی کی کاروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، 3کلو 120گرام چر س بر آمد، 20لیٹر شراب، دو پسٹل بر آمد۔ علاقہ سے منشیات کا خاتمہ مشن ہے، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور صہیب اشرف کے خصوصی احکامات کی روشنی میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران دفتوہ روڈ سے پشاور کے رہائشی بد نام زمانہ منشیات فروش نیاز خان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے تین کلو 120گرام چر س بر آمد کر لی، دربار بابا مٹھوشاہ سے گرفتار ہونے والے منشیات فروش امجد علی کے قبضہ سے 20لیٹر دیسی شراب بر آمد، محمدعبداللہ کے قبضہ سے ناجائز پسٹل 30بور بر آمد، جبکہ محمد سفیان کے قبضہ سے بھی 30بور ناجائز پسٹل بر آمد، گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آبادنصراللہ بھٹی نے کہا کہ علاقہ سے منشیات فروشی، قبضہ مافیا، جوا کا خاتمہ مشن ہے،اپنی تعیناتی کے دوران عوام کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے، علاقہ سے منشیات فروشی کی لعنت کو پاک کرنے کیلئے عوام کو پولیس کا ساتھ دینا چاہئے، سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کرنے کیلئے عوام کا تعاون انتہائی ضروری ہے۔

Post a Comment

0 Comments