Ad Code

ایک ہفتہ قبل مصطفی آباد سے لا پتہ ہونے والے 24سالہ نوجوان سراغ نہ مل سکا۔

 قصور (بیورو رپورٹ) 



ایک ہفتہ قبل مصطفی آباد سے لا پتہ ہونے والے 24سالہ نوجوان سراغ نہ مل سکا۔ محلہ ملکاں والا کا رہائشی نوجوان ثاقب رشید صبح نماز پڑھنے گیا واپس نہ آیا، والدین پریشان، بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد محلہ ملکاں والا کے رہائشی عاقب علی نے تھانہ مصطفی آباد میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میرا 24الہ بھائی ثاقب رشید ایک ہفتہ قبل گھر سے نماز پڑھنے گیا تھا جو ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود تا حال نہیں مل سکا، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقدمہ درج کرکے ثاقب رشید کی تلاش شروع کر دی ہے۔ عاقب علی نے اعلی ٰحکام فوری نوٹس لیتے ہوئے اس کے بھائی کو بازیاب کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

قصور (بیورو رپورٹ)واپڈا کے ڈیفالٹر کا میٹر کاٹنے پر غنڈا عناصر کا واپڈا ٹیم پر حملہ، سرکاری کام میں مداخلت کرتے ہوئے ملازمین کو مارنا شروع کر دیا، موبائل توڑ دیا، اور میٹر بجلی بھی چھین لیا، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او سب ڈویژن مصطفی آباد ثاقب منظور نے تھانہ مصطفی آباد میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ واپڈا ملازمین رشید خاں، شاہد جٹ نے واپڈا کے دو لاکھ34ہزار کے ڈیفالٹر محلہ باغیچی کے رہائشی اللہ دتہ کا میٹر کاٹنے پر اشتیاق، امتیاز المروف گول گپے والا نے آکر ملازمین کا گریبان پکڑ کر تھپڑ مارنے شروع کر دئیے، پکڑے پھاڑ دئیے، غلیظ گالیاں دیتے ہوئے میٹر بجلی چھین لیا، شاہد جٹ کا موبائل بھی توڑ دیا، اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دی،پولیس تھانہ مصطفی آباد نے ایس ڈی او سب ڈویژن ثاقب منظور کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Post a Comment

0 Comments