سند یلیا نوالی نمائندہ ایکسپریس راجہ ظفر علی
تھانہ اروتی کی کامیاب کارروائی 2 کلو چرس برآمد ملزم گرفتار۔ مقدمہ درج
سند یلیا نوالی نمائندہ ایکسپریس۔ تھانہ اروتی کے لئے اکتوبر کا مہینہ کامیابیوں اور کامرانیوں کا مہینہ ثابت ہوا ہے۔ خصوصاً منشیات فروشوں کے لئے تھانہ اروتی اللہ کا عذاب بن کر سامنے آیا ہے کامیابیوں کے اس سلسلے میں تھانہ اروتی کو اس وقت زبردست کامیابی نصیب ہوئی۔ جب مخبر نے اطلاع دی کہ محمد عارف ولد محمد زمان ساکن اروتی اس وقت چک نمبر 769 گ ب میں منشیات کی بھاری مقدار کے ساتھ موجود ہے۔ اور گاہکوں کا منتظر ہے اس پر اے ایس آئی کاشف مشتاق نے ہمراہیوں کے ساتھ چک نمبر 769گ ب میں کامیاب چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں ملزم محمد عارف کو گھیرا ڈال کر گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے 2 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔ کاروائی ایسے منظم انداز میں کی گئی کہ ملزم کو سرکنے کا موقع بھی نہ مل سکا۔ ملزم کی گرفتاری کے بعد اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پچھلے ہفتے چک نمبر 751گ ب کے قبرستان سے بھاری مقدار میں شراب برآمد کی گئی تھی۔
0 Comments