Ad Code

مہر غلام دستگیر سرگانہ نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کے مطابق اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر اجلاس کی صدارت کی

 سندیلیانوالی(مدثر حسین میو سے)


چئیرمین یونین کونسل نمبر77 چک نمبر762 گ ب مہر غلام دستگیر سرگانہ نے اپنے عہدے کا چارج سمبھال لیا


چئیر مین کا یونین  کونسل پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا



تفصیلات کے مطابق آج چئیر مین یونین کونسل نمبر 77 مہر غلام دستگیر سرگانہ نے  سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کے مطابق اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر اجلاس کی صدارت کی

 

یونین کونسل پہنچنے پر سیکٹری یونین کونسل سید محمد ثقلین شاہ نے چئرمین صاحب اور جنرل کونسلرز صاحبان کا پرتپاک استقبال کیا گیا , پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور پر تکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا


سید علی عمران لکی جنرل کونسلر ،مہر غلام جعفر سدیانہ جنرل کونسلر ،ملک محمد اظہر کھوکھر جنرل کونسلر ،چوہدی ندیم جٹ جنرل کونسلر ، چوہدری عبد الجبار , لیڈی کونسلرز سلمیٰ بتول اور شہناز بی بی نے آج کے اجلاس میں شرکت کی

 

تمام ممبران نے عہدے بحال ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے عوامی نمائندوں کی بحالی کے فیصلے کو سراہا


بحال نمائندوں نے ایک نئے جزبہ اور ولولہ کے تحت عوامی توقعات پر پورا اترنے کے عزم کا اعادہ کیا۔


چیئرمین صاحب نے عوامی نمائندوں کی بحالی کے فیصلے پر سپریم کورٹ آف پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور حکومت پنجاب سے استدعا کی کہ وہ صحیح معنوں میں عوامی نمائندوں کو Empower کرے تاکہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو عوامی امنگوں کے مطابق احسن طریقے سے سر انجام دے سکیں۔

Post a Comment

0 Comments