Ad Code

سند یلیا نوالی میں یتیم بچی کی عزت تار تار کر دی گئی ملزمان ویڈیو بھی بناتے رہے۔


 راجہ ظفر علی نمائندہ ایکسپریس نیوز سند یلیا نوالی



سند یلیا نوالی میں یتیم بچی کی عزت تار تار کر دی گئی ملزمان ویڈیو بھی بناتے رہے۔ 

سند یلیا نوالی نمائندہ ایکسپریس۔ تفصیلات کے مطابق سند یلیا نوالی کی نواحی علاقے در آ باد موضع شاہ پور کے رہائشی اعجاز حسین نے تھانہ اروتی کو درخواست گزاری ہے کہ ملزم فقیراں دتہ جو کہ میرا کزن ہے۔ میرے گھر آ یا اور میری 19 سالہ یتیم بھانجی کو اس کی خالہ سے ملوانے کا جھانسہ دیا اور دیگر دو ملزمان محمد اعجاز اور ایک نا معلوم کی مدد سے لڑکی کو قریبی فصل کماد میں لے گیا۔ اور اسے زنا بالجبر کا نشانہ بنایا۔ جبکہ دوسرے دو ملزمان اس بربریت کے دوران پہرہ دیتے رہے۔ اور ساتھ ساتھ ویڈیو بھی بناتے رہے۔ لڑکی کی چیخ و پکار سن کر محمد رمضان اور اللہ وسایا جو کہ پاس سے گزر رہے تھے وہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو تینوں ملزمان فرار ہو گئے۔ مدعی اعجاز حسین نے مزید تحریر کیا ہے کہ میری بھانجی یتیم ہے اور  اس کے پاس رہ رہی ہے۔ مدعی کی تحریری درخواست پر تھانہ اروتی نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ اس اندوہناک واقعہ پر پورا علاقہ سراپا احتجاج ہے

Post a Comment

0 Comments