Ad Code

پیرمحل سیرت النبی صلی علیہ وآلہ وسلم کانفرس کا انعقاد کیا گیا



 (غلام عباس) نمائندہ اے ون نیوز

                                                        پیرمحل۔ گورنمنٹ رضا فاروق لائبریری کے حال میں آل پاکستان پرائیویٹ سکول اینڈ کالجز ایسوسی ایشن تحصیل پیرمحل کی جانب سے سیرت النبی صلی علیہ وآلہ وسلم  کانفرس کا انعقاد کیا گیا

 رضا فاروق لائبریری  میں تلاوت قرآن پاک ،نعتیہ اور تقریری مقابلے جات منعقد کراے گئے  سیرت النبی کانفرنس میں تحصیل بھر کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی سیرت النبی کانفرنس میں پرائیویٹ اداروں کے طلباء اور طالبات میں تلاوت نعت خوانی اور تقاریر کے پروقار شاندار مقابلے ہوئے سیرت النبی پر ننھے منھے بچوں کی تقاریر نے سماں باندھ دیا محفل میں شریک والدین نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں ایسے مقابلوں کو خوش آئند قرار دیا فرسٹ سیکنڈ اور ترڈ آنے والے بچوں اور اچھی پرفامنس پیش کرنے والے دیگر طلباء میں سند شیلڈ سرٹیفکیٹ سمیت انعامات تقسیم کیےگئے  انعامات کی تقریب میں چیرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکول اینڈ کالجز ایسوسی ایشن تحصیل پیرمحل پرنسپل دی ایجوکیٹر سکول ملک ارشد جاوید نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں میں ایسے ایونٹ کروانے کا مقصد بچوں میں دینی تعلیم کا زیادہ فروغ دینا ہے تا کہ بچے نبی کریم صلی علیہ وآلہ وسلم کی سیرت اور سُنت پر عمل کر کے ایک اچھی زندگی گزاریں جو دُنیا میں عزت اور آخرت میں نجات کا سبب بنے گی سیرت النبی صلی علیہ وآلہ وسلم  کانفرس میں استاتذہ میں شیلڈ اور کارڈ تقسیم کیئے گئے تقریب کے مہمان خصوصی اسٹنٹ کمشنر پیرمحل رانا غلام مرتضیٰ اور ان کے ہمراہ اے ای او ایجوکیشن عمیر شہزاد تھے رانا غلام مرتضیٰ اور اے ای او ایجوکیشن عمیر شہزاد نے بچوں میں انعامات اور شیلڈ تقسیم کیں

Post a Comment

0 Comments