Ad Code

ملک بھر کی طرح سند یلیا نوالی میں بھی جشن آ مد مصطفیٰﷺ نہایت عقیدت اور احترام سے منایا گیا۔



 سند یلیا نوالی محمد ظفر زریں سے،نمائندہ ایکسپریس

ملک بھر کی طرح سند یلیا نوالی میں بھی جشن آ مد مصطفیٰﷺ نہایت عقیدت اور احترام سے منایا گیا۔ 

سند یلیا نوالی نمائندہ ایکسپریس۔ ہر سال کی طرح امسال بھی سند یلیا نوالی میں جشن آ مد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ سند یلیا نوالی جس کو علاقہ بھر میں مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ یہاں گرد ونواح کے درجنوں دیہاتوں اور قصبوں سے ریلیاں آ کر شامل ہوئیں۔ جس کے بعد انسانوں کا ایک سمندر امڈ آیا۔ اور ایک بہت بڑا جلوس وقوع پذیر ہوا۔ جلوس میں شریک شرکاء نے درود وسلام کا ورد جاری رکھا۔ اور فضا حضور کی آ مد۔ مرحباً،حق محمدﷺ یا محمدﷺ اور سیدی مرشدِی یا نبیﷺ یا نبیﷺ کے نعروں سے گونجتی رہی۔ جلوس میں سینکڑوں موٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالیاں اور کاریں شامل تھیں۔ اس مرکزی جلوس میں گھوڑے بھی شامل تھے۔ بہت سے لوگ عربی لباس میں ملبوس تھے۔ جس سے اس جلوس کو ایک انوکھی شکل اور روپ مل گیا۔ مرکزی جلوس کی قیادت ہر سال کی طرح دربار عالیہ قطبیہ کے زیر سجادہ نشین پیر سید قطب علی شاہ المعروف پیر علی بابا اور ان کے صاحب زادے سید اسرار حسین شاہ المعروف چن پیر نے کی۔ ہزاروں افراد کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر شہر بھر سے گزرتا ہوا پنڈی غازی آباد تک گیا۔ اور واپس دربار عالیہ قطبیہ پر آ یا۔ جہاں مرکزی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں نعت خواہاں اور مقررین نے شان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیان کی اور اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔

Post a Comment

0 Comments