Ad Code

مخبر کی اطلاع پر تھانہ اروتی کی کاروائی 30لیٹردیسی شراب تیار اور 30لیٹر لاہن بر آ مد ملزم گرفتار۔ مقدمہ درج


: سند یلیا نوالی محمد ظفر زریں سے ،نمائندہ ایکسپریس



مخبر کی اطلاع پر تھانہ اروتی کی کاروائی 30لیٹردیسی شراب تیار اور 30لیٹر لاہن بر آ مد ملزم گرفتار۔ مقدمہ درج۔ 

سند یلیا نوالی نمائندہ ایکسپریس۔ روزانہ کی بنیاد پر ابن شاہ اے ایس آئی ہمراہ دیگر ملازمان بسواری سرکاری گاڑی بسلسلہ گشت و پڑتال ناجائز فروشاں روڈا پل پر موجود تھے کہ مخبر نے اطلاع دی کہ اس وقت امداد حسین ولد محمد شریف قوم رحمانی ساکن ذولفقار ٹاؤن پیر محل حال چک نمبر 750 گ ب روڈا پل کے قریب قبرستان میں جھاڑیوں میں وسیع پیمانے پر شراب کشید کر رہا ہے۔ اگر فوری ریڈ کیا جائے تو پکڑا جا سکتا ہے۔ مخبر کی اطلاع پر ابن شاہ اے ایس آئی ہمراہ دیگر ملازمان جائے متذکرہ بالا پہنچے تو امداد حسین مزکور پولیس کو دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کرنے لگا۔ جس کو باامداد ہمرائیاں گھیرا ڈال کر قابو کر لیا گیا۔ اور جھاڑیوں میں بھٹی شراب چل رہی تھی۔ سامان چالو بھٹی ایک عدد سلنڈر و دیگر سامان کے علاوہ ایک گیلن پلاسٹک شراب 30 لیٹر تیار۔ اور 30 لیٹر لاہن

بر آ مد کر لی ہے۔ ملزم کو گرفتار کر کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

Post a Comment

0 Comments